اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چینی فوج کے ترجمان "شن جین کے" نے اتوار کے روز کہا کہ ان فوجی مشقوں میں دونوں ملکوں کے جیٹ لڑاکا طیاروں، بمبار طیاروں اورجنگی طیاروں سے استفادہ کیا گیا ہے-
شن جین کے نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فوجی مشقیں کتنے روز تک جاری رہیں گی-
واضح رہے کہ چین اورپاکستان کے درمیان پہلی مشترکہ فوجی مشقیں مارچ دو ہزار گیارہ میں پاکستان میں، دوسری فوجی مشقیں چین کے صوبے سین کیانگ میں ستمبر دو ہزار تیرہ میں، جبکہ تیسری فوجی مشقیں مئی دو ہزار چودہ میں پاکستان کے صوبے پنجاب میں انجام پائی تھیں-
.......
/169